BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.51%)
KSE100 Increased By (0.33%)
KSE30 Increased By (0.24%)
BAFL 58.47 Increased By ▲ 0.02 (0.03%)
BIPL 25.60 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.16 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
CNERGY 8.23 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 199.70 Increased By ▲ 2.23 (1.13%)
FABL 89.87 Increased By ▲ 0.36 (0.4%)
FCCL 54.16 Increased By ▲ 0.27 (0.5%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.09 (0.5%)
GGL 20.65 Increased By ▲ 0.85 (4.29%)
HBL 286.00 Decreased By ▼ -0.06 (-0.02%)
HUBC 216.96 Increased By ▲ 1.56 (0.72%)
HUMNL 11.22 Increased By ▲ 0.22 (2%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
LOTCHEM 28.36 Increased By ▲ 0.92 (3.35%)
MLCF 88.98 Increased By ▲ 0.93 (1.06%)
OGDC 324.99 Increased By ▲ 0.43 (0.13%)
PAEL 40.30 Increased By ▲ 0.36 (0.9%)
PIBTL 17.42 Increased By ▲ 0.10 (0.58%)
PIOC 279.01 Increased By ▲ 3.55 (1.29%)
PPL 233.15 Increased By ▲ 0.37 (0.16%)
PRL 34.85 Decreased By ▼ -0.10 (-0.29%)
SNGP 101.00 Increased By ▲ 1.39 (1.4%)
SSGC 27.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
TELE 8.58 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
TPLP 9.04 Increased By ▲ 0.28 (3.2%)
TRG 73.19 Increased By ▲ 1.44 (2.01%)
UNITY 11.46 Decreased By ▼ -0.21 (-1.8%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

آئندہ بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آج سے شروع ہونگے

  • پاکستان کے وفاقی بجٹ کو، جو یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے ہوگا، آئندہ تین سے چار ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی، وزیر خزانہ
شائع May 14, 2025 اپ ڈیٹ May 14, 2025 07:50am

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج بدھ (14 مئی) سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا، جن کا مرکزی موضوع مالی سال 26-2025 کے لیے آئندہ بجٹ ہوگا۔

یہ انکشاف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید تصدیق کی کہ پاکستان کے وفاقی بجٹ کو، جو یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے ہوگا، آئندہ تین سے چار ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات 14 مئی سے 23 مئی تک طے ہیں۔

بزنس ریکارڈر نے پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندہ خصوصی ماہر بنچی سے مذاکرات کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا، تاہم رپورٹ فائل کیے جانے تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مذاکرات میں بجٹ کے مجموعی خدوخال، مجوزہ ریونیو اہداف اور اخراجات کے تخمینوں پر بات چیت متوقع ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت آئی ایم ایف کو ٹیکس نیٹ میں اضافے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اور سرکاری اداروں کی تنظیمِ نو سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی سیشنز میں یہ کوشش کی جائے گی کہ آئی ایم ایف کو پہلے ہی سے بوجھ تلے دبے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.