پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان پیر کی شام ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس کا مقصد خطے میں استحکام کو فروغ دینا تھا۔
سرکاری ذرائع نے اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حالیہ پہلگام دہشتگردی کے واقعے کے بعد کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ ٹیلیفونک رابطہ پاکستان آرمی کے میجر جنرل کاشف عبداللہ اور انڈین آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کے درمیان ہوا۔
سفارتی اور عسکری ذرائع کے مطابق، پہلگام حملے کے بعد دونوں اعلیٰ افسران کے درمیان یہ دوسرا رابطہ تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے اپنے بھارتی ہم منصب کو جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے اس رابطے کے دفاعی اور تعمیری انداز کو اجاگر کیا گیا۔
یہ رابطہ 10 مئی کے اُس معاہدے کے بعد ہوا ہے جس کے تحت دونوں ممالک نے فوری طور پر زمینی، فضائی اور بحری محاذوں پر تمام عسکری کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا تھا۔
یہ مفاہمت پاکستان کے ڈی جی ایم او کی جانب سے شروع کردہ ہاٹ لائن رابطے کے بعد سامنے آئی، جسے دونوں ممالک کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025


Comments
Comments are closed.