BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
دنیا

بھارت کے ساتھ کشیدگی: لفتھانزا، ایئر فرانس اور دیگر ایئرلائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال بند کردیا

** مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ماہ کئے گئے ہلاکت خیز حملے کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس حریف بھارت اور پاکستان کے...
شائع اپ ڈیٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ماہ کئے گئے ہلاکت خیز حملے کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر ایئر فرانس اور جرمنی کی لفتھانسا ان عالمی ایئرلائنز میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جیسا کہ پیر کے روز ایئرلائنز اور فلائٹ ٹریکرز سے ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت نے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے جیسے اقدامات کیے جبکہ پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملک کی پروازوں پر اپنی فضائی حدود میں پابندی عائد کردی، تجارت معطل کردی اور بھارتیوں کے لیے خصوصی ویزے روک دیے اگرچہ اس نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک بیان میں لفتھانزا گروپ کی ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وہ تاحکم ثانی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کر رہی ہیں تاہم اس کے نتیجے میں ایشیا کے کچھ راستوں پر پروازوں کا دورانیہ طویل ہو جائے گا۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ برٹش ایئرویز، سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز اور ایمریٹس کی کچھ پروازیں بحیرہ عرب میں سفر کرنے کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کے لئے شمال کی طرف دہلی کی طرف مڑ رہی ہیں۔ برٹش ایئرویز اور ایمریٹس نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

ایئر فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود میں پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول اور منصوبوں میں تبدیلی کر رہی ہے، جن میں دہلی، بینکاک اور ہو چی منہ جیسے مقامات شامل ہیں اور ان تبدیلیوں کے باعث پروازوں کا دورانیہ طویل ہو گیا ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24 کے مطابق لفتھانزا کی پرواز LH760، جو فرینکفرٹ سے نئی دہلی جا رہی تھی، اتوار کے روز ایک متبادل اور طویل راستہ اختیار کرنے کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹہ زیادہ پرواز میں رہی۔

زیادہ فاصلے اور ایندھن کی اضافی لاگت کے علاوہ، ان تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر ملنے والی فیسوں میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے، جو ہر پرواز پر جہاز کے وزن اور فاصلے کے حساب سے سیکڑوں ڈالر تک جا سکتی ہیں۔

پاکستان کے مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 10.2 ارب ڈالر ہیں، جو بمشکل دو ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Comments

Comments are closed.