BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

عالمی بینک نے خیبر پختونخوا کے دو اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں دیہی رابطہ کاری منصوبے کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور خیبر پختونخوا مربوط سیاحتی ترقیاتی منصوبے کے لیے 3 کروڑ ڈالر شامل ہیں، تاکہ صحت، تعلیم، روزگار اور منڈیوں تک رسائی کو بہتر بناتے ہوئے قدرتی آفات کے خلاف صوبے کی صلاحیت کو تقویت دی جا سکے۔

عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر نَجی بن حسین نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی بحالی اور آفات سے بچاؤ کی تیاری نہ صرف بنیادی سہولیات تک رسائی میں بہتری لا رہی ہے بلکہ مقامی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع اور معاشی لچک بھی پیدا کر رہی ہے۔

دیہی رابطہ کاری منصوبے کے لیے دی گئی اضافی رقم سے محفوظ اور موسمیاتی اثرات برداشت کرنے والی سڑکیں تعمیر و بحال کی جائیں گی تاکہ اسکولوں، صحت مراکز اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنائی جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت لڑکیوں کے لیے محفوظ اور سستا سفری ذریعہ بھی فراہم کیا جائے گا، جس سے اندازاً 17 لاکھ 60 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

اسی طرح سیاحتی ترقیاتی منصوبے کے لیے 3 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم صوبے کے دلکش سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے دو سڑکوں کی بحالی، سیاحتی شعبے کے لیے تکنیکی معاونت، سرکاری و نجی اداروں کی تربیت، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے انضمام پر خرچ کی جائے گی۔

منصوبے کی ٹاسک ٹیم لیڈر کرن افضل کے مطابق یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں ذمہ دار سیاحت کو فروغ دے رہا ہے، جس کے تحت بہتر سڑکیں، سیاحوں کے لیے جدید سہولیات، مقامی لوگوں کے لیے تربیت اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Comments

Comments are closed.