BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

حکومتِ پاکستان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے ایک نئی کوشش کے تحت بولیوں کی طلبی کر رہی ہے، جس کا مقصد قومی ایئرلائن میں اپنی حصص فروخت کرنا ہے، حکومت نے 3 جون کی شام سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن (پی سی) نے ایک اشتہار کے ذریعے سرمایہ کاروں سے اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) کی درخواست کی ہے جو نئی تشکیل شدہ ایئرلائن میں اکثریتی حصص خریدنے کے خواہشمند ہوں۔

اشتہار کے مطابق دلچسپی رکھنے والے فریقین، خواہ کمپنیاں ہوں، فرمز، قانونی ادارے یا دیگر، اظہارِ دلچسپی جمع کروائیں (انفرادی حیثیت میں یا کنسورشیم کی صورت میں)… 5,000 امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابلِ واپسی پروسیسنگ فیس کے ساتھ درخواست مانگی گئی ہے۔

اشتہار میں کہا گیا کہ اگر کوئی فریق کنسورشیم کی شکل میں اظہارِ دلچسپی جمع کرواتا ہے تو صرف ایک رکن کو پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ یہ اظہارِ دلچسپی کمیشن کو 3 جون 2025، منگل کو شام 4 بجے تک موصول ہونی چاہیے۔

حکومت کا ارادہ ہے کہ قرضوں میں ڈوبی ہوئی ایئرلائن میں 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرے تاکہ رقم اکٹھی کی جا سکے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات لائی جا سکیں — جیسا کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام میں تجویز کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال نجکاری کی پہلی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب صرف ایک پیشکش موصول ہوئی، جو 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی کم از کم قیمت سے کہیں کم تھی۔

بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کی کم از کم توقع (85.03 ارب روپے) کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور اپنی ابتدائی پیشکش — 10 ارب روپے میں 60 فیصد حصص — پر قائم رہا، جس کے بعد بولی کا عمل ختم کر دیا گیا۔

وزارت نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے نئی بولیوں کی منظوری دے دی ہے۔ بورڈ نے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے قبل از اہلیت کے معیار کی منظوری دی ہے۔

پی آئی اے نے 2024 میں 26.2 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کر کے 21 سال بعد منافع بخش ادارے کی حیثیت میں میں واپسی کی ہے۔ 2024 میں پی آئی اے کا آپریشنل منافع 9.3 ارب روپے رہا۔ آخری بار پی آئی اے نے 2003 میں منافع کمایا تھا، اس کے بعد مسلسل خسارے میں رہی۔

پی آئی اے ایک مکمل سروس ایئرلائن ہے جو مسافر، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ ٹریننگ، کارگو انجینئرنگ اور فلائٹ کچن جیسے ذیلی شعبوں کے ساتھ ایوی ایشن سروسز فراہم کرتی ہے۔

گزشتہ مالی سال میں، اشتہار کے مطابق، پی آئی اے نے تقریباً 40 لاکھ مسافروں کو 30 منزلوں تک پہنچایا اور ہفتہ وار 268 پروازیں چلائیں۔

پاکستان حکومت کے تحت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے ہولڈکو) کے پاس پی آئی اے کے جاری شدہ سرمائے کا تقریباً 96 فیصد حصہ ہے۔

پی آئی اے اور پی آئی اے ہولڈکو نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایس ای سی پی میں ایک تنظیمِ نو کا منصوبہ (انتظامات کی اسکیم - ایس او اے) جمع کروایا، جسے ایس ای سی پی نے 3 مئی 2024 کو منظور کر لیا۔

اس آرڈر کے تحت، غیر بنیادی اثاثے اور ذمہ داریاں پی آئی اے ہولڈکو کو منتقل کر دی گئیں، جب کہ پی آئی اے کے پاس بنیادی اثاثے، ذمہ داریاں اور فضائی آپریشنز سے متعلق تمام امور برقرار رہے۔

پی آئی اے اب پی آئی اے ہولڈکو کی مکمل ملکیت میں ہے اور خود اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ ہو چکی ہے، جب کہ پی آئی اے ہولڈکو کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کر دیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.