BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بات 3 سیکورٹی ذرائع نے روئٹرز کو بتائی ہے۔

یہ حملہ خوبصورت پہاڑی علاقے پہلگام میں ہوا ہے جو سیاحوں میں بے حد مقبول ہے۔ اس علاقے میں موسم سرما کے دوران سیاحت عروج پر ہوتی ہے۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 20 بتائی ہے، جبکہ دوسرے نے 24 اور تیسرے نے 26 بتائی ہیں۔ تینوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ وہ میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں تھے۔

ایک عینی شاہد نے اپنا نام بتائے بغیر نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ فائرنگ ہمارے سامنے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لگا کہ کوئی پٹاخے پھوڑ رہا ہے لیکن جب ہم نے دوسرے لوگوں (چیخنے) کی آواز سنی تو ہم جلدی سے وہاں سے نکل گئے، اپنی جان بچائی اور بھاگ گئے۔

ایک اور عینی شاہد نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ میں کانپ رہا ہوں، ہم چار کلو میٹر تک نہیں رکے۔

اخبار انڈین ایکسپریس نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ حملہ سڑک سے ہٹ کر ایک چراگاہ میں ہوا ہے اور اس میں دو یا تین مسلح افراد ملوث تھے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہلاکتوں کی تعداد کا ابھی پتہ لگایا جا رہا ہے، اس لیے میں ان تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔

Comments

Comments are closed.