BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اتوار کے روز پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اپنے قیام کے دوران شیخ عبداللہ کی ملاقات نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے متوقع ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

شیخ عبداللہ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات، خلیجی خطے میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ حکام کے مطابق، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور اسٹرٹیجک ہم آہنگی کے نئے امکانات تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آئی ہے۔ فروری میں ابو ظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے معدنیات، بینکاری، ریلوے اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔

گزشتہ سال جنوری میں بھی دونوں ممالک کے درمیان ریلویز، اکنامک زونز اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے متعلق 3 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے طے پائے تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق موجودہ دورے کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ یو اے ای کے نائب وزیر اعظم کا استقبال ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.