BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

ایف بی آر نے صوبائی ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا سنگل سیلز ٹیکس پورٹل متعارف کرایا ہے، جو ابتدائی طور پر تین شعبوں — ٹیلی کام، مائیکرو فنانس، اور آئل اور گیس — کے لیے دستیاب ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، یہ سنگل سیلز ٹیکس پورٹل ”پاکستان ریزیز ریونیو (پی آر آر)“ منصوبے کے تحت متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد جی ایس ٹی ریٹرن فائلنگ کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

دستاویز کے مطابق، اس نظام کے نفاذ کے دوران مختلف تکنیکی چیلنجز سامنے آ رہے ہیں، جنہیں حل کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی، ان پالیسی تبدیلیوں کو بھی شامل کرنا ضروری ہے جو موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت متعارف کرائی گئی ہیں۔

اسی تناظر میں، ان پٹ ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈز کی خودکار حساب کتاب کے حتمی اہداف کو مالی سال 26-2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مختص کل رقم (ڈی ایل آئی-7) بدستور 41.6 ملین ڈالر برقرار رکھی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ابتدائی طور پر مختلف شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس اور پیداواری نگرانی کے نظام کے نفاذ میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ اب ایک فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو اس نظام کے ڈیزائن اور نفاذ کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

یہ فرم اپنی سفارشات کے ذریعے اس نظام کو موجودہ شعبوں میں بہتر بنانے اور مزید شعبوں تک توسیع کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ اس کے لیے ہدف کی تکمیل کی آخری تاریخ مالی سال 2026 اور 2027 تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے لیے مختص کل رقم (ڈی ایل آئی-4) بھی 22.4 ملین ڈالر برقرار رکھی گئی ہے۔

ایف بی آر اور ورلڈ بینک نے اتفاق کیا ہے کہ مالی سال 2026 اور 2027 کے لیے اہداف کو شامل کیا جائے گا تاکہ ٹیکس وصولی کے اقدامات اور اضافی مجوزہ سرگرمیوں کو مجموعی نتائج اور منصوبے کی مدت میں توسیع کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

پاکستان ریزیز ریونیو ایک سرمایہ کاری پر مبنی منصوبہ ہے، جس کے لیے اصل مختص رقم 400 ملین ڈالر ہے، جس میں ایک حصہ نتائج سے منسلک ہے اور دوسرا سرمایہ کاری کے لیے مختص ہے۔

نتائج سے منسلک جزو کے لیے 320 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں جو کہ مخصوص اخراجات اور اہداف کے حصول پر جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ اہداف درج ذیل مقاصد سے منسلک ہیں:

  1. سادہ اور شفاف ٹیکس نظام
  2. ٹیکس دہندگان کی ذمہ داریوں پر مؤثر کنٹرول
  3. سہولت یافتہ تعمیل
  4. مؤثر اور جواب دہ ادارہ جاتی ترقی

سرمایہ کاری کے جزو کے لیے 80 ملین ڈالر مختص ہیں، جو کہ ایف بی آر کے آئی سی ٹی نظام، سافٹ ویئر، کسٹمز کے لیے آلات، تربیت، اور تکنیکی معاونت پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.