BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 Increased By (3.7%)
KSE30 Increased By (4.07%)
BAFL 57.69 Increased By ▲ 2.19 (3.95%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.40 (1.49%)
BOP 34.02 Increased By ▲ 1.38 (4.23%)
CNERGY 10.74 Increased By ▲ 0.45 (4.37%)
DFML 18.18 Increased By ▲ 0.37 (2.08%)
DGKC 207.00 Increased By ▲ 11.82 (6.06%)
FABL 100.45 Increased By ▲ 1.77 (1.79%)
FCCL 54.50 Increased By ▲ 2.76 (5.33%)
FFL 16.95 Increased By ▲ 0.46 (2.79%)
GGL 25.94 Increased By ▲ 0.88 (3.51%)
HBL 302.19 Increased By ▲ 10.19 (3.49%)
HUBC 222.20 Increased By ▲ 8.23 (3.85%)
HUMNL 10.69 Increased By ▲ 0.24 (2.3%)
KEL 7.32 Increased By ▲ 0.18 (2.52%)
LOTCHEM 27.28 Increased By ▲ 0.47 (1.75%)
MLCF 93.52 Increased By ▲ 5.35 (6.07%)
OGDC 320.19 Increased By ▲ 9.81 (3.16%)
PAEL 42.80 Increased By ▲ 1.95 (4.77%)
PIBTL 16.55 Increased By ▲ 0.70 (4.42%)
PIOC 291.00 Increased By ▲ 7.31 (2.58%)
PPL 219.30 Increased By ▲ 8.20 (3.88%)
PRL 55.39 Increased By ▲ 2.25 (4.23%)
SNGP 102.80 Increased By ▲ 4.55 (4.63%)
SSGC 25.87 Increased By ▲ 1.02 (4.1%)
TELE 8.55 Increased By ▲ 0.26 (3.14%)
TPLP 13.24 Increased By ▲ 0.27 (2.08%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 1.32 (2.24%)
UNITY 10.17 Increased By ▲ 0.29 (2.94%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کو روک دیا تاکہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا جا سکے۔ یہ معلومات انتظامیہ کے افسران اور دیگر ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں۔

اخبار کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے منصوبے تیار کیے تھے اور ان کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے پیچھے دھکیلنا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی مدد نہ صرف اسرائیل کو ایرانی جوابی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری تھی، بلکہ یہ حملہ کامیاب بنانے کے لیے بھی اہم تھی۔

کئی ماہ کی بحث کے بعد ٹرمپ نے فوجی کارروائی کی حمایت کرنے کے بجائے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں مذاکرات ہوئے جو ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پہلی مرتبہ ہے۔ دونوں ممالک نے مذاکرات کو ’مثبت‘ اور ’تعمیری‘ قرار دیا۔

دوسری ملاقات ہفتے کو متوقع ہے، ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ممکنہ طور پر روم میں ہوگی۔

Comments

Comments are closed.