BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں کانگریس مین ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم اور فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی کانگریس کے ارکان نے پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو صوبے میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں مزید اضافے کی امریکی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے پنجاب میں غیرملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا ایک نیا باب شروع ہوچکا ہے، ہم پاک-امریکہ تعلقات کو دل سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک-امریکہ شراکت داری میں مزید وسعت کی بھرپور گنجائش موجود ہے اور پنجاب اسے ایک نئے رخ پر لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو ’ون ونڈو‘ پلیٹ فارم کے تحت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.