BR100 Increased By (5%)
BR30 Increased By (5.87%)
KSE100 Increased By (4.23%)
KSE30 Increased By (4.7%)
BAFL 57.52 Increased By ▲ 2.02 (3.64%)
BIPL 27.62 Increased By ▲ 0.72 (2.68%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 1.97 (6.04%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.47 (4.57%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.60 (3.37%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 18.69 (9.58%)
FABL 101.47 Increased By ▲ 2.79 (2.83%)
FCCL 56.47 Increased By ▲ 4.73 (9.14%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.36 (2.18%)
GGL 25.76 Increased By ▲ 0.70 (2.79%)
HBL 308.18 Increased By ▲ 16.18 (5.54%)
HUBC 224.39 Increased By ▲ 10.42 (4.87%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.27 (2.58%)
KEL 7.47 Increased By ▲ 0.33 (4.62%)
LOTCHEM 27.68 Increased By ▲ 0.87 (3.25%)
MLCF 96.56 Increased By ▲ 8.39 (9.52%)
OGDC 323.45 Increased By ▲ 13.07 (4.21%)
PAEL 43.37 Increased By ▲ 2.52 (6.17%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.95 (5.99%)
PIOC 295.89 Increased By ▲ 12.20 (4.3%)
PPL 224.67 Increased By ▲ 13.57 (6.43%)
PRL 55.51 Increased By ▲ 2.37 (4.46%)
SNGP 104.67 Increased By ▲ 6.42 (6.53%)
SSGC 25.97 Increased By ▲ 1.12 (4.51%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.36 (4.34%)
TPLP 13.18 Increased By ▲ 0.21 (1.62%)
TRG 60.05 Increased By ▲ 1.08 (1.83%)
UNITY 10.24 Increased By ▲ 0.36 (3.64%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

طبی ماہرین نے بتایا کہ اتوار کو دو اسرائیلی میزائلوں سے غزہ کے ایک مرکزی اسپتال کے اندر ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ایمرجنسی اور استقبالیہ کا شعبہ تباہ اور دیگر ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، حملے سے قبل ایک شخص کو اسرائیلی سیکیورٹی سے منسوب کسی فرد کی جانب سے فون کال موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد حملہ ہوا، جس پر الاہلی عرب بیپٹسٹ اسپتال کی عمارت سے مریضوں کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔

سول ایمرجنسی سروس کے مطابق، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیل کی جانب سے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر، جن کی فوری طور پر رائٹرز تصدیق نہ کر سکا، میں درجنوں بے گھر خاندانوں کو اسپتال چھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جن میں کچھ افراد اپنے بیمار رشتہ داروں کو اسپتال کے بیڈز پر گھسیٹتے ہوئے لے جا رہے تھے۔

حماس کے زیرانتظام حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں اس حملے کو ”وحشیانہ اور غلیظ جرم“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے “ایک منظم منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی میں باقی ماندہ صحت کے شعبے کو ختم کرنے کی غرض سے 34 اسپتالوں کو جان بوجھ کر تباہ اور غیر فعال کیا ہے۔

اکتوبر 2023 میں، الاہلی عرب بیپٹسٹ اسپتال پر ایک حملے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

فلسطینی حکام نے اس حملے کی ذمہ داری ایک اسرائیلی فضائی حملے پر عائد کی تھی۔

جبکہ اسرائیل کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کی جانب سے کیا گیا ایک ناکام راکٹ حملہ تھا، تاہم اس گروپ نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

Comments

Comments are closed.