BR100 Decreased By (-1.49%)
BR30 Decreased By (-1.14%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 24.11 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 30.91 Decreased By ▼ -0.79 (-2.49%)
CNERGY 12.11 Increased By ▲ 0.05 (0.41%)
DFML 15.84 Increased By ▲ 0.29 (1.86%)
DGKC 200.75 Decreased By ▼ -2.44 (-1.2%)
FABL 92.00 Decreased By ▼ -1.14 (-1.22%)
FCCL 58.21 Decreased By ▼ -0.50 (-0.85%)
FFL 13.40 Decreased By ▼ -0.07 (-0.52%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.79 (-3.97%)
HBL 299.50 Decreased By ▼ -3.26 (-1.08%)
HUBC 202.60 Decreased By ▼ -5.45 (-2.62%)
HUMNL 8.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.81%)
KEL 6.10 Decreased By ▼ -0.04 (-0.65%)
LOTCHEM 24.35 Decreased By ▼ -0.47 (-1.89%)
MLCF 100.19 Decreased By ▼ -1.90 (-1.86%)
OGDC 313.80 Decreased By ▼ -2.44 (-0.77%)
PAEL 33.55 Decreased By ▼ -0.47 (-1.38%)
PIBTL 13.23 Decreased By ▼ -0.19 (-1.42%)
PIOC 261.99 Decreased By ▼ -3.45 (-1.3%)
PPL 218.10 Decreased By ▼ -3.20 (-1.45%)
PRL 85.50 Increased By ▲ 0.90 (1.06%)
SNGP 91.82 Decreased By ▼ -2.03 (-2.16%)
SSGC 22.65 Decreased By ▼ -0.29 (-1.26%)
TELE 7.17 Increased By ▲ 0.10 (1.41%)
TPLP 13.15 Increased By ▲ 0.04 (0.31%)
TRG 53.58 Decreased By ▼ -0.45 (-0.83%)
UNITY 8.03 Increased By ▲ 0.13 (1.65%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)

میانمار میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہفتے کے اختتام پر بارشیں ہوئیں، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات اور بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ متاثرین کو پناہ دینے کے لیے مزید خیموں کی اشد ضرورت ہے۔

28 مارچ کو آنے والے شدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 3,471 ہو گئی ہے، جبکہ 4,671 افراد زخمی اور 214 لاپتہ ہیں۔ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غیر موسمی بارش اور شدید گرمی متاثرین میں ہیضہ سمیت مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

ٹام فلیچر نے کہا کہ لوگ کھلے آسمان تلے اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے پاس سو رہے ہیں، جبکہ ان کے پیاروں کی لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ ہمیں فوری طور پر متاثرین تک خیمے اور امید پہنچانی ہوگی۔’

چین، بھارت اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سمیت میانمار کے ہمسایہ ممالک نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور ریسکیو ٹیمیں بھیجی ہیں۔ امریکہ نے بھی زلزلہ متاثرین کے لیے کم از کم 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں امدادی پروگراموں میں کمی کے باعث ردعمل متاثر ہوا ہے۔

ادھر تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے، جن میں سے 17 افراد بینکاک میں زیر تعمیر عمارت کے گرنے سے ہلاک ہوئے، جبکہ 77 اب بھی لاپتہ ہیں۔

میانمار میں 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے خانہ جنگی جاری ہے، جس سے 30 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک تہائی آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ حالیہ جنگ بندی کے باوجود امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ فوج نے کیرن اور شان ریاستوں میں بمباری جاری رکھی ہے، جس سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

Comments

Comments are closed.