BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-0.69%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.63%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.36 (-0.63%)
BIPL 26.99 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 33.18 Decreased By ▼ -0.17 (-0.51%)
CNERGY 10.58 Decreased By ▼ -0.18 (-1.67%)
DFML 17.95 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 205.05 Decreased By ▼ -2.84 (-1.37%)
FABL 100.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.09%)
FCCL 53.99 Decreased By ▼ -0.69 (-1.26%)
FFL 16.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
GGL 24.05 Decreased By ▼ -0.43 (-1.76%)
HBL 300.58 Decreased By ▼ -2.67 (-0.88%)
HUBC 216.95 Decreased By ▼ -2.38 (-1.09%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.38%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.09 (-1.23%)
LOTCHEM 27.34 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 94.25 Decreased By ▼ -1.42 (-1.48%)
OGDC 314.06 Decreased By ▼ -2.99 (-0.94%)
PAEL 41.99 Decreased By ▼ -0.35 (-0.83%)
PIBTL 17.15 Increased By ▲ 0.38 (2.27%)
PIOC 272.60 Decreased By ▼ -3.62 (-1.31%)
PPL 216.00 Decreased By ▼ -2.15 (-0.99%)
PRL 56.50 Decreased By ▼ -0.87 (-1.52%)
SNGP 99.80 Decreased By ▼ -1.28 (-1.27%)
SSGC 25.17 Decreased By ▼ -0.40 (-1.56%)
TELE 8.33 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
TPLP 12.68 Decreased By ▼ -0.11 (-0.86%)
TRG 62.12 Increased By ▲ 1.12 (1.84%)
UNITY 10.00 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)

چین نے جمعرات کو جنوبی افریقہ میں جی 20 اجلاس کے دوران یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس سے معاہدہ کرنے کی کوشش کی حمایت کی، دوسری جانب امریکا کے اتحادی یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کے ساتھ کھڑے رہے۔

صدر بننے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر امریکی پالیسی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو فون کال کی اور امریکی و روسی اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات کیے، جس سے یوکرین کو پس منظر میں دھکیل دیا گیا۔

بدھ کو ٹرمپ نے زیلنسکی کو آمر قرار دیا جس کے بعد آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ جیسے جی 20 ارکان نے یوکرینی صدر کی حمایت میں بیانات دیے۔

وانگ یی نے جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ سے کہا کہ چین یوکرین میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، بشمول حالیہ اتفاقِ رائے جو امریکا اور روس کے درمیان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وانگ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں گزشتہ جمعہ کو دیا گیا یہ مؤقف نہیں دہرایا کہ روس-یوکرین تنازع کے تمام فریقین کو امن مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے۔

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں یورپی یونین اسٹڈیز کے سربراہ، کُوئی ہونگ جیان نے کہا کہ چین عمومی طور پر امریکا اور روس کے تعلقات میں نرمی اور یوکرینی بحران کے سیاسی حل کی طرف منتقلی کو خوش آئند سمجھتا ہے، لیکن وہ مذاکرات کی سمت اور امریکا-روس تعلقات میں نرمی کے رجحان پر گہری نظر رکھے گا۔

اگر چین ثالثی میں حصہ لیتا ہے تو اس سے امریکہ کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات میں نرمی کو چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وانگ یی کا سابقہ بیان کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہئے نہ صرف یوکرین اور یورپ بلکہ چین اور گلوبل ساؤتھ ممالک کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

عالمی جنوبی ممالک ترقی پذیر ابھرتے ہوئے یا کم آمدن والے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تاہم، دیگر تجزیہ کار چین کی محض بیاناتی حمایت کے علاوہ کسی عملی کردار کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں، کیونکہ بیجنگ جیوپولیٹیکل خطرات مول لینے سے گریز کرتا ہے۔

کارنیگی روس یوریشیا سینٹر کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گابوئیف کا کہنا ہے کہ چین خوش ہے کہ اسے فوری طور پر کسی عملی اقدام کے لیے نہیں بلایا جا رہا کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ ٹرمپ کیا مطالبہ کریں گے۔

“ٹرمپ ابتدا میں چین کی شمولیت چاہتے تھے، لیکن اب وہ پیوٹن سے بات کرچکے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ پیوٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے انہیں چین کی ضرورت نہیں ہے، اور پیوٹن انہیں آگے جا کر ایک بہتر اور مکمل معاہدہ دے دیں گے۔

وانگ نے جی 20 کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور روس کے تعلقات ”اعلی سطح اور وسیع تر جہت کی طرف بڑھ رہے ہیں“۔ لاوروف نے جمعرات کو کہا تھا کہ دونوں رہنما اپنی آئندہ بات چیت کے لیے جلد ہی ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

دیگر تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ چین مذاکرات میں اپنا کردار برقرار رکھنا چاہتا ہے کیونکہ وہ یوکرین کی تعمیرِ نو میں حصہ لینا چاہتا ہے۔

ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج میں چین کی ماہر روبی عثمان کا کہنا ہے کہ چین ممکنہ طور پر تعمیرِ نو اور امن قائم رکھنے میں اپنے کردار پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے – یہ ایک ایسا پہلو ہوگا جو بیجنگ کو یورپی سیکیورٹی ڈھانچے میں مزید دلچسپی دے سکتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو کہا تھا کہ سعودی عرب میں ساڑھے چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد، روس کے ساتھ مزید مذاکرات پر اتفاق ہوا ہے تاکہ تقریباً تین سال سے جاری تنازع کا حل نکالا جا سکے۔

روس نے مذاکرات کو مفید قرار دیا لیکن اپنے مطالبات میں سختی کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ نیٹو اتحاد کی جانب سے یوکرین کو رکنیت دیے جانے کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔

Comments

Comments are closed.