BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

مقامی مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2024 کے پہلے 11 ماہ (جنوری تا نومبر) کے دوران 28.43 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار / اسمبل کیے جبکہ تجارتی طور پر 1.49 ملین موبائل ہینڈ سیٹ درآمد کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی طور پر تیار / اسمبل ہونے والے 28.43 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹوں میں 11.42 ملین 2 جی اور 17.01 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 65 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیں اور 35 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2 جی ہیں۔

ملک نے رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران 570.167 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے جو گزشتہ مالی سال 24-2023 کے اسی عرصے کے 616.518 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.52 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

پاکستان نے مالی سال 24-2023 کے دوران 1.898 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے جبکہ مالی سال 23-2022 کے دوران یہ رقم 570.071 ملین ڈالر تھی۔ روپے کے لحاظ سے ملک نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 158.514 ارب روپے مالیت کے موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 177.311 ارب روپے کے مقابلے میں 10.60 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 ء میں ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی موبائل فونز کی درآمدات میں 14.32 فیصد کمی ہوئی اور یہ 149.375 ملین ڈالر رہی جبکہ اکتوبر 2024ء میں 74.332 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئی تھیں۔ سالانہ کی بنیاد پر موبائل فون کی درآمدات میں نومبر 2023 کے 146.549 ملین ڈالر کے مقابلے میں 1.93 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.