BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

ایس ایم ایز معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وزیراعظم

  • موجودہ حکومت چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار( ایس ایم ایز) ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمال میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں( ایس ایم ایز) کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور تمام صوبوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

اجلاس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سمیڈا بورڈ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دیا گیا ہے اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے ہو رہا ہے۔

ایس ایم ایز کے شعبے کی ترقی کے لئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

ایس ایم ایز سیکٹر اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو شامل کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ایس ایم ایز کو قرضے دینے کے لیے فارمز کو آسان سے آسان تر بنائیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے بہتر بنائے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے ایس ایم ایز کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں اس حوالے سے حکمت عملی بنا رہی ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.