BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین اور روس کے درمیان فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ’پاگل پن‘ کو ختم کیا جا سکے، جس کے بعد صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ضمانت کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔

ٹرمپ نے یہ بات پیرس میں زیلینسکی سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد کہی جو گزشتہ ماہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پہلی بار براہ راست بات چیت تھی۔ ٹرمپ نے مذاکرات کے ذریعے تنازع کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے، لیکن ابھی تک انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ زیلنسکی اور یوکرین ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور پاگل پن کو روکنا چاہتے ہیں۔ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔

ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ولادیمیر کو اچھی طرح جانتا ہوں. یہ اس کے عمل کرنے کا وقت ہے. چین مدد کر سکتا ہے. دنیا انتظار کر رہی ہے۔

نوٹر ڈیم کیتھیڈرل کو دوبارہ کھولنے کے لیے پیرس میں موجود ٹرمپ نے ہفتے کے روز میزبان صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ زیلنسکی کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔

ٹرمپ اور زیلینسکی نے ہاتھ ملایا اور مسکرائے لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ بات چیت کیسی رہی۔ فرانسیسی اور یوکرین کی طرف سے ہونے والی بات چیت کے بیانات میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ بات چیت اچھی اور نتیجہ خیز رہی ہے۔

زیلینسکی نے اتوار کے روز ٹرمپ کے پیغام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امن صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ ضمانت کی ضرورت ہے۔

زیلنسکی کا مزید کہنا ہے کہ جب ہم روس کے ساتھ موثر امن کی بات کرتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے امن کی موثر ضمانت کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔ یوکرین کے عوام کسی اور سے زیادہ امن کے خواہاں ہیں۔

زیلنسکی نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ یہ (جنگ) صرف کاغذ کے ایک ٹکڑے اور چند دستخطوں کے ساتھ ختم نہیں ہو سکتی۔ ضمانت کے بغیر جنگ بندی کسی بھی وقت دوبارہ چھڑ سکتی ہے جیسا کہ پیوٹن پہلے بھی کرچکے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ یوکرین کے لوگوں کو اب نقصان نہیں اٹھانا پڑے گا، ہمیں امن کی قابل بھروسہ ضمانت دینی ہوگی اور اس قبضے پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔

ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے یوکرین کے 4 لاکھ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ زیلینسکی نے بتایا ہے کہ یوکرین جنگ میں اس کے 43,000 فوجی ہلاک ہوئے اور3 لاکھ 70 ہزار زخمی فوجی ہیں۔

Comments

Comments are closed.