BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)

کے ایس ای 100 انڈیکس نے جمعرات کو ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور اس نے گزشتہ 17 ماہ کے دوران 142 فیصد منافع فراہم کیا ہے۔

یہ کامیابی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد ، بہتر مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں، اور ایک سازگار اقتصادی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 813.52 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100,082.77 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ گزشتہ روز 99,269.25 پوائنٹس پر بندش سے بھی بلند سطح ہے۔

یہ تیزی افراطِ زر میں کمی اور شرح سود میں کمی کے آثار کے درمیان سامنے آئی ہے جس نے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کو بڑھایا اور بے مثال منافع کو جنم دیا۔

گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) روپے کے اعتبار سے سالانہ 20.9 فیصد اور امریکی ڈالر کے اعتبار سے 7.7 کا منافع فراہم کیا ہے جو اس کی مضبوطی اور مقبولیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ سبزواری نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس کا ایک لاکھ کی حد عبور کرنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے فخر کا لمحہ ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معیشت کی ترقی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ سنگ میل کیپٹل مارکیٹ کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے اور اپنی مارکیٹ کو وسیع تر بنانے کیلئے کام کرنا ہے کیوں کہ یہ ملک کے وسیع تر اقتصادی مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوردہ سرمایہ کاروں کی شرکت کو بڑھانا ایک اہم ترجیح ہے، کیونکہ اس سے شمولیت اور لچک کو فروغ ملے گا جس سے ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگے کا سفر اس بات کا متقاضی ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے، خاص طور پر ان شعبوں سے جن کی نمائندگی کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنانا، معاشی نمو کو مزید تقویت دینا اور طویل مدتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی مارکیٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تاریخی سنگ میل حاصل کیے جانے کی خوشی میں پی ایس ایکس کا دورہ کیا اور پی ایس ایکس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

Comments

Comments are closed.