BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.94 Decreased By ▼ -0.71 (-1.37%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 89.29 Decreased By ▼ -1.94 (-2.13%)
OGDC 313.40 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.19 Decreased By ▼ -0.52 (-3.54%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.19 Decreased By ▼ -0.11 (-0.47%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.58%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.51 (-4.06%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کا 118 رنز کا ہدف 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

118 رنرز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس نے 27 گیندوں پر پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی بدولت ناقابل شکست 61 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس نے 27 اور جیک فراسر نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں ایرون ہارڈی کی 3 وکٹوں کی بدولت پاکستانی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہوبارٹ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

پاکستان ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.1 اوورز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بابراعظم 41 اور حسیب اللہ خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایرون ہارڈی نے 3، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے برسبین میں بارش سے متاثرہ میچ میں 29 رنز اور پھر سڈنی میں 13 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری پہلے ہی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں جن میں کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

صاحبزادہ فرحان نے بابراعظم کے ساتھ اوپننگ کی جب کہ حسیب اللہ خان وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔

نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

پاکستان کی پلینگ الیون سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور صفیان مقیم

آسٹریلین پلینگ الیون جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور اسپینسر جانسن

Comments

Comments are closed.