BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.2%)
KSE100 Decreased By (-0.63%)
KSE30 Decreased By (-0.71%)
BAFL 58.69 Increased By ▲ 0.02 (0.03%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.70 Decreased By ▼ -0.22 (-0.65%)
CNERGY 11.01 Decreased By ▼ -0.09 (-0.81%)
DFML 18.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 212.03 Decreased By ▼ -3.80 (-1.76%)
FABL 100.14 Decreased By ▼ -0.55 (-0.55%)
FCCL 55.14 Decreased By ▼ -0.76 (-1.36%)
FFL 16.10 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 23.75 Decreased By ▼ -0.15 (-0.63%)
HBL 306.99 Decreased By ▼ -2.25 (-0.73%)
HUBC 218.48 Decreased By ▼ -1.41 (-0.64%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 7.26 Decreased By ▼ -0.04 (-0.55%)
LOTCHEM 26.91 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
MLCF 95.93 Decreased By ▼ -1.52 (-1.56%)
OGDC 314.11 Decreased By ▼ -4.98 (-1.56%)
PAEL 41.92 Decreased By ▼ -0.60 (-1.41%)
PIBTL 16.74 Decreased By ▼ -0.34 (-1.99%)
PIOC 267.17 Decreased By ▼ -5.81 (-2.13%)
PPL 217.72 Decreased By ▼ -3.60 (-1.63%)
PRL 62.70 Decreased By ▼ -0.72 (-1.14%)
SNGP 106.80 Increased By ▲ 0.92 (0.87%)
SSGC 26.74 Increased By ▲ 0.81 (3.12%)
TELE 8.48 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
TPLP 14.94 Increased By ▲ 0.23 (1.56%)
TRG 60.67 Decreased By ▼ -0.14 (-0.23%)
UNITY 10.13 Increased By ▲ 0.12 (1.2%)
WTL 1.21 No Change ▼ 0.00 (0%)

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی بینک کارڈز اب روس میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک نے پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے بینکاری نظام کو منسلک کر دیا ہے۔

ایرانی بینکوں کو 2018 کے بعد سے سوئفٹ بین الاقوامی مالیاتی پیغام رسانی کی سروس سے باہر رکھا گیا ہے جو دنیا بھر میں زیادہ تر لین دین کو کنٹرول کرتی ہے۔

یہ اقدام ان پابندیوں کا حصہ ہے جو امریکہ کی جانب سے 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر دوبارہ عائد کی گئی تھیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل آئی آر آئی این این نے پیر کے روز کہا ہے کہ ایرانی بینک کارڈز اب روس میں استعمال ہوسکتے ہیں جبکہ چینل نے ایک اے ٹیم سے ایرانی بینک کارڈ کے ذریعے رقم نکلوانے کی فوٹیج بھی نشر کی۔

چینل کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ایران کے انٹر بینک نیٹ ورک شہاب کو اس کے روسی ہم پلہ بینک میر سے جوڑ کر ممکن ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی فی الحال روس سے رقم نکال سکتے ہیں اور مستقبل میں ان اسٹور خریداری کے حوالے سے ادائیگی کے لئے اپنے کارڈ استعمال کرسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کو دیگر ممالک میں بھی نافذ کیا جائے گا جو ایران کے ساتھ وسیع پیمانے پر مالی اور سماجی روابط رکھتے ہیں مثلا اس میں افغانستان اور ترکیہ شامل ہوسکتے ہیں۔

ایران اور روس دونوں نے اپنی معیشتوں پر پابندیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

سنہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد سے ماسکو کو بڑھتی ہوئی پابندیوں کا سامنا ہے اور تہران کے ساتھ اس کے تعلقات متوازی طور پر مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے تنازع کے آغاز سے ہی ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کو جنگ میں استعمال کے لیے ڈرون اور میزائل دونوں فراہم کر رہا ہے۔

تہران اور ماسکو نے جون میں بینکاری کے شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

آئی آر آئی این این نے کہا کہ مستقبل میں روسی بھی ایران میں اپنے بینک کارڈ استعمال کر سکیں گے۔

روس سوئفٹ سروس کے متبادل کے طور پر ایک بین الاقوامی ادائیگی پلیٹ فارم کی تخلیق پر زور دے رہا ہے جس سے اہم روسی بینکوں کو بھی 2022 کے بعد سے خارج کردیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.