BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Increased By (1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 59.84 Increased By ▲ 0.82 (1.39%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 35.28 Decreased By ▼ -1.18 (-3.24%)
CNERGY 13.13 Increased By ▲ 1.19 (9.97%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.12 (-0.66%)
DGKC 217.01 Decreased By ▼ -1.02 (-0.47%)
FABL 99.95 Decreased By ▼ -0.45 (-0.45%)
FCCL 57.97 Increased By ▲ 0.61 (1.06%)
FFL 16.42 Decreased By ▼ -0.16 (-0.97%)
GGL 24.36 Decreased By ▼ -0.26 (-1.06%)
HBL 326.21 Increased By ▲ 1.59 (0.49%)
HUBC 213.42 Decreased By ▼ -12.22 (-5.42%)
HUMNL 10.81 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
LOTCHEM 27.75 Increased By ▲ 0.61 (2.25%)
MLCF 102.98 Increased By ▲ 0.91 (0.89%)
OGDC 323.78 Increased By ▲ 4.59 (1.44%)
PAEL 43.90 Increased By ▲ 0.02 (0.05%)
PIBTL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
PIOC 276.19 Increased By ▲ 1.35 (0.49%)
PPL 229.47 Increased By ▲ 7.92 (3.57%)
PRL 70.11 Increased By ▲ 6.36 (9.98%)
SNGP 103.66 Decreased By ▼ -0.13 (-0.13%)
SSGC 27.11 Decreased By ▼ -0.17 (-0.62%)
TELE 8.72 Increased By ▲ 0.10 (1.16%)
TPLP 15.68 Increased By ▲ 0.70 (4.67%)
TRG 61.13 Decreased By ▼ -2.16 (-3.41%)
UNITY 12.04 Increased By ▲ 0.53 (4.6%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹانے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے، جنہوں نے حال ہی میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا اور اپنے ملک سے فرار ہو گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کے ملوث ہونے کے دعوئوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ایسی کوئی بھی خبریں یا افواہیں کہ امریکی حکومت ان واقعات میں ملوث ہے بالکل غلط ہے۔

بھارت کے اخبار اکنامک ٹائمز میں اتوار کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں حسینہ واجد کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امریکہ نے انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے میں کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہ خلیج بنگال میں بنگلہ دیش کے سینٹ مارٹن جزیرے پر کنٹرول چاہتا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد نے یہ پیغام اپنے قریبی ساتھیوں کے ذریعے پہنچایا تھا۔

حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے اتوار کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان کبھی نہیں دیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کو بنگلہ دیشی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اور یہی وہ موقف ہے جہاں ہم کھڑے ہیں‘۔

بنگلہ دیش میں نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے جمعرات کو حلف اٹھایا جس کا مقصد ملک میں انتخابات کا انعقاد کرنا ہے۔

بنگلہ دیش گزشتہ ماہ سرکاری ملازمتوں کا ایک کوٹہ مخصوص گروہوں کے لیے مختص کیے جانے کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے بعد مظاہروں اور تشدد کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔

ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ انتخابات کے لیے بنگلہ دیش واپس آئیں گی۔

انہوں نے جنوری میں مسلسل چوتھی بار ایک ایسے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تھا اور جسے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ یہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن نہیں تھا۔

Comments

Comments are closed.