BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے کام جاری ہے اور چینی ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے پر مثبت رفتار آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ادارے چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے سے واپس آنے والے صحافیوں کے 7 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین مخلص دوست ہے جس نے ہر مشکل موقع پر پاکستان کی مدد کی۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں پر مل کر کام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں ملک کی خدمت کا موقع دیا تو انہوں نے اپنے آپ سے عہد کیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی پر صرف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران مثالی مہمان نوازی پر چینی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ چین کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جیسے قریبی دوست کے ساتھ تعلقات پر کسی قسم کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ صحافیوں کے وفد میں دنیا نیوز کے سلمان غنی، ہم نیوز کے عامر میر، شیراز حسین، روزنامہ جنگ کے خضر حیات، ڈان نیوز کے خالد حسنین، جیو نیوز کے اعظم ملک اور پاکستان ٹیلی وژن کے مطیع الرحمان شامل تھے۔

وفد کے ارکان نے وزیراعظم کو دورے کے دوران اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور پاک چین تعلقات کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وفد نے حکومت کی کاروباری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو حکومت پاکستان کے بارے میں چینی قیادت اور عوام کے خیالات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو چینی سرمایہ کاری بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر کام کی رفتار پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر اطمینان ہے۔

ارکان نے بتایا کہ چینی حکام نے مختلف مواقع پر شہباز اسپیڈ کا ذکر کیا اور وزیر اعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکام سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے پاک چین اقتصادی تعاون بالخصوص سی پیک کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش دیکھا۔

Comments

Comments are closed.