BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستانی اور چینی کمپنیاں پاکستان میں ماحول دوست سولر ای بائیکس متعارف کرانے کے لیے ابتدائی تعاون کے معاہدے پر پہنچ گئی ہیں۔

ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ منصوبے میں پاکستان کے معروف الیکٹرک اسکوٹر برانڈ روڈ کنگ اور چین میں قائم اسٹارٹ اپ اے جی اے او سولر موبلٹی شامل ہیں جو شمسی توانائی سے چلنے والے اسکوٹرز میں مہارت رکھتے ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان میں مقامی نقل و حمل کی مارکیٹ کی طلب، مصنوعات کی ترقی کے رجحانات، اور تعاون کے مخصوص طریقوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

چینی کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ جدید طریقہ کار مختصر فاصلے کے سفر کے لیے صفر کاربن اخراج حل فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

کمپنی نے کہا کہ سولر اسکوٹر، سولر پینلز سے لیس، اسکوٹر کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہیں جو روایتی چارجنگ طریقوں کی ضرورت کو کم کرتے ہیں۔

چینی کمپنی نے روڈ کنگ کو تکنیکی مدد، پروڈکٹ کو بہتر بنانے اور سولر ای بائیکس کے لیے مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس کا مقصد مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کی نقل و حمل کی مصنوعات تیار کرنا ہے جو مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

روڈ کنگ کے وفد نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ فعال طور پر تعاون کو فروغ دیں گے اور پاکستانی مارکیٹ میں شمسی ای بائیکس متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمسی ای بائیکس کی ماحولیاتی دوستی اور اعلی کارکردگی پاکستان کی گرین ٹرانسپورٹیشن سلوشنز کی موجودہ طلب سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔

Comments

Comments are closed.