BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.74 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.64 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.45 (3.96%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 209.55 Decreased By ▼ -3.96 (-1.85%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 2.28 (2.41%)
FCCL 62.05 Decreased By ▼ -1.56 (-2.45%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.75 (5.35%)
GGL 19.41 Decreased By ▼ -0.27 (-1.37%)
HBL 313.50 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.79 Decreased By ▼ -0.18 (-2.01%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.00 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
MLCF 105.20 Decreased By ▼ -2.07 (-1.93%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.62 (-0.51%)
PAEL 35.45 Increased By ▲ 0.70 (2.01%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.01 Decreased By ▼ -4.34 (-1.56%)
PPL 225.30 Decreased By ▼ -2.60 (-1.14%)
PRL 80.40 Increased By ▲ 3.14 (4.06%)
SNGP 94.50 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 24.43 Increased By ▲ 0.58 (2.43%)
TELE 7.56 Increased By ▲ 0.27 (3.7%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.93 (-6.68%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.29 (-3.37%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
دنیا

2024 دنیا کا گرم ترین سال ، جون میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

موسمیاتی تبدیلیوں کی نگرانی کرنے والی یورپی یونین کی سروس نے پیر کو کہا کہ گزشتہ ماہ جون میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ...
شائع اپ ڈیٹ

موسمیاتی تبدیلیوں کی نگرانی کرنے والی یورپی یونین کی سروس نے پیر کو کہا کہ گزشتہ ماہ جون میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور یہ ماہ ریکارڈ گرم ترین رہا جبکہ غیر معمولی درجہ حرارت کا سلسلہ جاری ہے جس کے بارے میں کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سال 2024 دنیا کا گرم ترین سال ہوسکتا ہے ۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی 3 ایس) نے ایک ماہانہ بلیٹن میں کہا کہ جون 2023 کے بعد سے ہر مہینے یعنی لگاتار 13 ماہ تک ہر مہینے کو گزشتہ برسوں کے اسی مہینے کے مقابلے میں گرم ترین درجہ دیا گیا ہے۔

کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2024 گرم ترین موسم کے لحاظ سے پچھلے سال 2023 کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے

برکلے ارتھ کے ریسرچ سائنسدان زیک ہاس فادر کا کہنا ہے کہ ’میرا اندازہ ہے کہ 2024 کو سب سے گرم سال قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ 1800 کی دہائی کے وسط میں عالمی سطح کے درجہ حرارت کا ریکارڈ شروع ہوا ہے۔

بدلتی آب و ہوا نے پہلے ہی سال 2024 میں دنیا بھر میں تباہ کن نتائج پیدا کیے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حج کے دوران شدید گرمی میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نیو دہلی میں گرمی کی وجہ سےکئی اموات ریکارڈ کی گئیں۔

امپیریل کالج لندن کے گرانتھم انسٹی ٹیوٹ کے موسمیاتی سائنس دان فریڈریک اوٹو کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2024 تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا۔

“النینو ایک قدرتی طور پر ہونے والا رجحان ہے جو ہمیشہ آتا اور جاتا رہے گا. ہم النینو کو نہیں روک سکتے لیکن ہم تیل، گیس اور کوئلے کو جلانا بند کر سکتے ہیں۔

قدرتی النینو کا رجحان جو مشرقی بحر الکاہل میں سطح پانی کو گرم کرتا ہے، عالمی اوسط درجہ حرارت میں اضافہ کرتا ہے.

حالیہ مہینوں میں اس کا اثر کم ہوا ہے اور اس سال کے آخر میں لا نینا کے ٹھنڈے حالات پیدا ہونے سے پہلے دنیا اب غیر جانبدار حالات میں ہے۔ جیواشم ایندھن جلانے سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج آب و ہوا کی تبدیلی کی بنیادی وجہ ہے۔

گلوبل وارمنگ کو روکنے کے وعدوں کے باوجود کئی ممالک اب تک اجتماعی طور پر ان اخراج کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے دہائیوں سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے.

سی 3 ایس نے کہا کہ جون میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں دنیا کا اوسط درجہ حرارت اس طرح کے کسی بھی عرصے کے لئے ریکارڈ پر سب سے زیادہ تھا ، جو 1850-1900 کے صنعتی دور کے اوسط سے 1.64 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

Comments

Comments are closed.