BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

قومی اسمبلی جمعہ (28 جون) کو بعض ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل 2024 سمیت بجٹ-25-2024 کی منظوری دے گی۔

قومی اسمبلی کے بزنس ایجنڈے کے مطابق ایوان نے پہلے چھ آئٹمز مکمل کر لیے ہیں۔

اب، قومی اسمبلی جمعہ کو ایجنڈا نمبر سات اور آٹھ پر غور کرے گی جو منظوری کے لیے ”فنانس بل 2024“ سے متعلق ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب منظوری کے لیے ’’دی فنانس بل 2024‘‘ ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سینیٹ کی کچھ سفارشات اور فنانس بل 2024 میں ترامیم کو شامل کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بل میں تقریبا 50 ترامیم پیش کرے گی اور امکان ہے کہ حکومت اسے مسترد کر دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے تنخواہ دار افراد، اشیائے خوردونوش اور دیگر پر ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز میں ترامیم پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 83 کے تحت کاغذات بھی پیش کریں گے۔

کاغذات یہ ہیں؛ (1) مجاز اخراجات کا شیڈول 25-2024، (2) مجاز اخراجات 23-2022 اور 24-2023 کا ضمنی شیڈول اور (3) مجاز اخراجات کا اضافی شیڈول 23-2022۔

وزیر خزانہ مالی سال 23-2022 کے لیے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ پر چارجز کے علاوہ دیگر اخراجات کے حوالے سے اضافی گرانٹس پر بحث اور ووٹنگ کے لیے بھی پیش ہوں گے اور مالی سال 23-2022 کے لیے اضافی اخراجات وصول کریں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.