BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

نیٹو کے اتحادیوں کے ایک کنسورشیم نے جدت طرازی کیلئے گروپ کے ایک ارب یورو (1.1 بلین ڈالر) کے فنڈ کمپنیوں کو دینے کی پہلی قسط کی تصدیق کی ہے۔

اتحاد نے یوکرین پر روسی حملے کے مہینوں بعد 2022 کے موسم گرما میں فنڈ کا اعلان کیا تھا ، جس میں ایسی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جو اس کے دفاع کو بہتر بنائیں گی۔

اس فنڈ کو فن لینڈ اور سویڈن سمیت نیٹو کے 32 رکن ممالک میں سے 24 کی حمایت حاصل ہے جو اس سال کے اوائل میں اتحاد میں شامل ہوئے تھے۔

منگل کے روز نیٹو انوویشن فنڈ (این آئی ایف) نے تصدیق کی کہ اس نے چار یورپی ٹیک کمپنیوں میں براہ راست سرمایہ کاری کی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے دفاع اور سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ادارے نے لندن میں قائم کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنی فریکٹائل اے آئی کیلئے فنڈز مختص کیے ہیں جن کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو تیز رفتاری سے چلانے والے بڑے لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) بنانا ہے اور ساتھ ہی جرمنی کی اے آر ایکس روبوٹکس میں بھی سرمایہ کاری کی ہے، جو بغیر پائلٹ والے روبوٹ ڈیزائن کرتی ہے جس میں ہیوی لفٹنگ سے لے کر نگرانی تک کے کام شامل ہیں۔

دیگر دو اسٹارٹ اپس برطانوی مینوفیکچرر آئی کومیٹ تھے ، جو گاڑیوں کے لئے ہلکا مواد بناتا ہے ، اور اسپیس فورج ، ایک ویلش کمپنی جو خلا کے حالات – جیسے مائکرو گریویٹی اور ویکیوم کنڈیشنز – کو مدار میں سیمی کنڈکٹر بنانے کے لئے استعمال کرتی ہے۔

فنڈ کے مینیجنگ پارٹنر اینڈریا ٹریورسون نے کہا، “اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز تک رسائی کو ممکن بنانا اتحاد کے ایک ارب شہریوں کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے ضروری ہے۔

اس فنڈ نے براعظم میں ڈیپ ٹیک میں مزید سرمایہ کاری کی حمایت کے لئے وینچر کیپیٹل فرمز الپائن اسپیس وینچرز ، او ٹی بی وینچرز ، جوائن کیپیٹل اور وسکوائرڈ وینچرز کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

Comments

Comments are closed.