BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران 3 افراد کو گولی مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ شمال مغرب میں تلکرم قصبے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔

وزارت نے کہا کہ تلکرم میں قابض افواج کی فائرنگ سے 3 افراد شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں کی شناخت 26 سالہ ایمن احمد مبارک، 22 سالہ حسام عماد دباس اور 27 سالہ محمد یوسف نصراللہ کے نام سے ہوئی۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق یہ تینوں افراد نصف شب کے کچھ دیربعد قصبے پر اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہوئے۔

قبل ازیں وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے مضافات میں ایک چیک پوسٹ پر نوجوان کو نکبہ کے سالانہ مارچ کے فوراً بعد شہید کر دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے اب تک کم از کم 35,233 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 502 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری اعدادوشمار کی بنیاد پر اے ایف پی کے مطابق اسی عرصے کے دوران فلسطینیوں کے حملوں میں کم از کم 20 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں ۔

Comments

Comments are closed.