BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی میڈیا سے بات چیت اور استقبالیہ سیکیورٹی اداروں کے تحفظات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری موغدام نے بڑی تعداد میں صحافیوں کو ایک استقبالیہ میں مدعو کیا تھا جس کی میزبانی انہوں نے ایرانی صدر رئیسی کے ساتھ مقامی ہوٹل میں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے تقریب منسوخ کردی گئی۔

ایرانی سفارت خانے کی طرف سے مدعو افراد کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورے پاکستان کے پروگرام کو میزبان ملک [پاکستان] نے ترتیب دیا ہے۔ پروگراموں اور سرکاری میٹنگوں کے وقت میں کچھ تبدیلیوں کی وجہ سے اور سیکورٹی ایجنسیوں کے تحفظات کی وجہ سے 22 اپریل بروز پیر شیش محل ہال، سرینا ہوٹل میں ہونے والا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے،اس پیغام کا مقصد آپ سے معذرت کرنا ہے۔

ایرانی صدر رئیسی اپنی اہلیہ اور کابینہ کے وزراء، تاجروں اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر،

Comments

Comments are closed.