کاروبار اور معیشت
چاندی اور سونے کی قیمتیں مستحکم
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3864 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3864 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 50 ہزار596 روپے پر برقرار رہی ہے ۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 2000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 5228 روپے پر برقرار رہی۔