ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.65 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.65 روپے پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.66 روپے پر بند ہوئی تھی۔
امریکی ڈالر نے چند روز کے اتار چڑھاؤ کے بعد منگل کو ایشیائی کاروباری سیشن میں دوبارہ استحکام حاصل کرلیا جبکہ سرمایہ کار امریکی افراط زر کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جن سے شرح سود میں اضافے کے امکانات متاثر ہوسکتے ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور امریکی حصص بازاروں میں بہتری کے باعث سرمایہ کاروں نے خطرے والے اثاثوں میں سرمایہ کاری بڑھائی جس سے ڈالر دباؤ کا شکار ہوا تھا۔
پیر کو آسٹریلوی ڈالر تقریباً ایک فیصد اضافے کے بعد منگل کی صبح 0.6921 ڈالر پر آگیا جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر بڑھ کر 0.5624 ڈالر پر پہنچ گیا۔ یورو بھی گزشتہ سیشن میں 0.7 فیصد اضافے کے بعد 1.1220 ڈالر پر آگیا۔
امریکی ڈالر انڈیکس رواں سال اضافے میں رہا ہے۔
ادھر برطانوی پاؤنڈ 1.3441 ڈالر جبکہ جاپانی ین 157.97 فی ڈالر پر مستحکم رہا۔ جاپان کی جانب سے 97 ارب ڈالر کے ذخائر استعمال کرکے اپنی کرنسی کو سہارا دینے کی اطلاعات نے بھی ین کو تقویت دی ہے۔