✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 4083 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 4083 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار836 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 5723 روپے پر مستحکم رہی۔