✕
دنیا

پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ فنڈ قائم کرنے کا اعلان

  • نئے نجی سرمایہ کاری فنڈ کا 75 فیصد حصہ پاکستانی منصوبوں کے لیے مختص ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کی مشترکہ کونسل نے نجی سرمایہ کاری فنڈ قائم کر دیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ممالک کی حکومتوں کے اشتراک سے قائم سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے مطابق فنڈ کا ابتدائی حجم کئی سو ملین ڈالر ہے، جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے مطابق مزید اضافہ متوقع ہے۔

کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق فنڈ کا 75 فیصد حصہ پاکستان میں جبکہ باقی 25 فیصد سعودی عرب کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلام آباد اور ریاض اپنے دیرینہ تعلقات، بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، جبکہ کئی ماہ سے جاری امریکا ایران تنازع کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی بڑی سفارتی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔