کھیل
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے لبوشین کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا
- آسٹریلیا بدھ سے شروع ہونے والے شیفیلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ کے میچز کے بعد اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا
آسٹریلیا نے خراب فارم کے باعث تجربہ کار بیٹر مارنس لبوشین کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز سے باہر کر دیا ہے۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تصدیق کی کہ لبوشین کو کم از کم پہلے ٹیسٹ کے لیے زیرِ غور نہیں لایا جائے گا۔ وہ گزشتہ 49 اننگز سے سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں صفر اور چار رنز بنا سکے تھے۔
بیلی کے مطابق لبوشین شیفیلڈ شیلڈ میں کوئنز لینڈ کی قیادت کریں گے اور مستقبل میں اپنی کارکردگی سے ٹیم میں واپسی کا راستہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں کے لیے لبوشین کی واپسی کے امکانات موجود ہیں، تاہم انہیں اپنی بہترین فارم بحال کرنا ہوگی۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ شیفیلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ کے بعد حتمی شکل اختیار کرے گا، جس کا آغاز بدھ سے ہوگا۔