کاروبار اور معیشت
لاہور ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبوں اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
- كام بروقت اور مؤثر موثر طریقے كے ساتھ مكمل كریں، ڈی جی پی اے اے
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل شاہد افضل نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں جاری توسیعی منصوبوں، تکنیکی امور اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے لاہور ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کی بروقت اور مؤثر تکمیل پر زور دیا۔
انہوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور کارگو کمپلیکس سمیت اہم آپریشنل مقامات کا دورہ کیا، جبکہ ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی نظام کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں موسم سرما اور کم حدِ نگاہ کے دوران پروازوں کی ہموار آمدورفت یقینی بنانے کے لیے وضع کردہ آپریشنل طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔