✕
مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9600 روپے کا بڑا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 96 ڈالر کے اضافے سے 4131 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 96 ڈالر کے اضافے سے 4131 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9600 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8230 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار487 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 13900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 36  روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 5763 روپے ہوگئی۔