✕
پاکستان

وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کردی

  • معاہدے کا مقصد دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے باہمی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے بدھ کے روز کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کردی ہے، جس کا مقصد دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

پاکستان اور کویت کے درمیان یہ معاہدہ 11 جون 2023 کو طے پایا تھا، جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاع سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بیان کے مطابق کویتی حکومت نے 19 جولائی کو اس معاہدے کی توثیق کردی تھی۔

اگست 2026 میں پاکستان اور کویت نے فوجی تعاون کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے مقصد سے پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط کیے تھے۔

دونوں ممالک نے اپنے دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ تزویراتی مفادات کا عکاس ہے، جبکہ اس سے باہمی سلامتی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔