حسن نواز اور معاذ صداقت کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا
- دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کا مقابلہ اتوار 22 نومبر کو انڈیا اے سے ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قطر میں 19 سے 29 نومبر تک کھیلے جانے والے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے 50 اوورز کے ایڈیشن کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
عبدالصمد دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کو گروپ بی میں بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز اپنی مہم کا آغاز 20 نومبر کو یو اے ای کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل اتوار 29 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان شاہینز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پہلا میچ دن کے وقت کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ کا مقام یونیورسٹی آف دوحہ گراؤنڈ ہوگا، جبکہ دیگر میچز ایڈن پارک انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کپتان عبدالصمد کے علاوہ حسن نواز، معاذ صداقت، حیدر علی، شہزیب خان، فرحان یوسف اور شمیل حسین بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے، جبکہ روہیل نذیر وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر دانش عزیز، لیگ اسپنر سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں محمد حسنین قیادت کریں گے، جبکہ احمد دانیال، عاقف جاوید اور محمد عمران رندھاوا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ احمد دانیال گزشتہ ایڈیشن میں سپر اوور کے ہیرو رہے تھے۔
پاکستان شاہینز نے 2023 میں سری لنکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے 50 اوورز کے آخری ایڈیشن میں بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا، جس کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔
پاکستان ابتدائی دو ایڈیشنز 2013 اور 2017 میں رنر اپ رہا تھا، جبکہ 2019 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
2026 کے ایڈیشن میں گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ چائنا اور سری لنکا اے شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز کا 15 رکنی اسکواڈ
عبدالصمد (کپتان)
احمد دانیال
عاقف جاوید
دانش عزیز
فرحان یوسف
حیدر علی
حسن نواز
معاذ صداقت
محمد حسنین
محمد عمران رندھاوا
روہیل نذیر (وکٹ کیپر)
سعد مسعود
شاہ زیب خان
شمیل حسین
سفیان مقیم
پاکستان شاہینز کے میچز کا شیڈول
| تاریخ | وقت (پاکستان) | مقابلہ |
|---|---|---|
| 20 نومبر | صبح 11 بجے | پاکستان بمقابلہ یو اے ای |
| 22 نومبر | سہ پہر 3 بجے | پاکستان بمقابلہ بھارت اے |
| 24 نومبر | سہ پہر 3 بجے | پاکستان بمقابلہ نیپال |
| 26 نومبر | سہ پہر 3 بجے | پہلا سیمی فائنل |
| 27 نومبر | سہ پہر 3 بجے | دوسرا سیمی فائنل |
| 29 نومبر | سہ پہر 3 بجے | فائنل |
تمام اوقات پاکستانی وقت کے مطابق ہیں