✕
دنیا

بھارت میں ایک ہفتے کے دوران دوسرے سمندری طوفان کا خطرہ، ہزاروں افراد کا انخلا

  • سمندری طوفان خلیج بنگال میں تشکیل پایا ہے، جو بحر ہند کا ایک اہم خطہ ہے اور یہاں اکثر تباہ کن سمندری طوفان جنم لیتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں میں حکام نے پیر کو لوگوں کا انخلا شروع کردیا، کیونکہ شدید سمندری طوفان منگل کو ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ یہ علاقے گزشتہ ہفتے تباہ کن طوفان کے بعد بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان مرسو منگل کی علی الصبح ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ تاہم اس کی شدت گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان ارناب سے کم رہنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، درجنوں مکانات تباہ اور فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر پرکھر جین نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اب تک تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، جبکہ انخلا کا عمل جاری ہے۔ حکام کا منصوبہ تقریباً 30 ہزار افراد کو منتقل کرنے کا ہے۔

سمندری طوفان خلیج بنگال میں تشکیل پایا ہے، جو بحر ہند کا ایک اہم خطہ ہے اور یہاں اکثر تباہ کن سمندری طوفان جنم لیتے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کی جنوب مشرقی ساحلی ریاستوں تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں طوفان کے اثرات زیادہ شدید ہوں گے۔