نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پنک ٹوبر 2026 کے موقع پر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے مختلف اقدامات کیے، جن کا مقصد مرض کی بروقت تشخیص، طبی مشاورت اور ملازمین کی صحت و بہبود کو فروغ دینا تھا۔
اس مہم کے تحت این بی پی کے ہیڈ آفس کے آڈیٹوریم میں پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن میں مرض کی ممکنہ علامات کی بروقت شناخت، طبی مشورے کے حصول اور چھاتی کی صحت سے متعلق کھل کر گفتگو کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر این بی پی کے صدر و سی ای او عمران سرور نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ صحت اور فلاح و بہبود کو بھی ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی، بروقت طبی مشاورت اور معاون پیشہ ورانہ ماحول لوگوں کو اپنی صحت کے حوالے سے بروقت اور درست فیصلے کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کو اہمیت دینے والے دفتری کلچر کے فروغ کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ہیومن ریسورس مینجمنٹ گروپ کے گروپ چیف، مرزا محمد عاصم بیگ نے بینک کے ملازمین کے مفاد میں کیے جانے والے اقدامات میں ان کی صحت اور فلاح و بہبود کو شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایک صحت مند اور معاون دفتری ماحول کے قیام کے لیے آگاہی کے فروغ، کھل کر گفتگو کرنے کی حوصلہ افزائی اور صحت سے متعلق درست معلومات تک رسائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
کیپیبلٹی، کلچر اینڈ کارپوریٹ امپیکٹ ڈویژن کی ڈویژنل ہیڈ، سمن عباسی نے ملازمین کو اپنی صحت کے تحفظ کے لیے بروقت اور فعال اقدامات کرنے کی ترغیب دینے میں آگاہی اور تعلیم کے کردار کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنک ٹوبر جیسی سرگرمیاں غلط فہمیوں کے ازالے، بات چیت کے فروغ اور مرض کی جلد تشخیص اور بروقت طبی رہنمائی کی اہمیت اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
یہ مہم ہیڈ آفس تک محدود نہیں رہی بلکہ این بی پی کے اسٹاف کالجز اور علاقائی ٹیموں نے بھی مختلف مقامات پر ملازمین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے آگاہی سیشنز اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ان اقدامات کے ذریعے ملازمین کو طبی ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنے، عام غلط فہمیوں کے بارے میں سوالات کرنے اور بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور مرض کی جلد تشخیص کی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔