✕
کھیل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر

  • ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔

تین روزہ ایونٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔

گزشتہ سال 9 نومبر کو عباس کی قیادت میں پاکستان نے کویت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔