اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں تقریباً 700 پوائنٹس بڑھ گیا
- دوپہر 12:50 بجے بینچ مارک انڈیکس 169,146.95 پوائنٹس پرجاپہنچا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔
دوپہر 12:50 بجے بینچ مارک انڈیکس 686.85 پوائنٹس یا 0.41 فیصد اضافے سے 169,146.95 پوائنٹس پرجاپہنچا۔
اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، پول، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔
ایک اہم پیشرفت میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت ریٹیلرز/دکانداروں کی جانب سے 1,016 ریٹرنز جمع کرائی گئی ہیں۔ یہ معاملہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت چوتھے جائزے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آیا۔
منگل کو عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں سے متعلق خدشات میں کمی اور گزشتہ سیشن میں ہونے والی شدید گراوٹ کے بعد سستے حصص کی خریداری سے پی ایس ایکس میں تیزی سے بحالی دیکھی گئی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,592.79 پوائنٹس یا 1.56 فیصد اضافے سے 168,460.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔
عالمی سطح پر بدھ کو ایشیائی مارکیٹس معمولی کمزور رہیں، اگرچہ امریکی اسٹاکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ خلیج میکسیکو کی جانب بڑھنے والے طوفان اور سعودی عرب اور ایران کی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایشیا میں ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا وسیع ترین انڈیکس امریکی اسٹاکس میں اضافے کے بعد 0.3 فیصد کم ہوگیا۔ رواں ماہ اب تک انڈیکس میں 1.5 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ایس اینڈ پی 500 منگل کو تقریباً 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹیکنالوجی پر مبنی نیسڈیک میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بھی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.5 فیصد بڑھ گیا۔
ایشیائی کاروبار کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت 1.05 فیصد اضافے سے 90.38 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں معمولی تبدیل ہوئیں۔ برینٹ خام تیل 1.06 فیصد اضافے سے 101.65 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
امریکی ایکویٹی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں میں مثبت رجحان کی وجہ عالمی بانڈز کی ییلڈز میں راتوں رات استحکام رہا۔
یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے