کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 4138 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 4138 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4300 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 36 ہزار336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3687 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 56 روپے کی کمی سے 6522 روپے ہوگئی۔