آئرلینڈ بمقابلہ آسٹریا : نیشنز لیگ میچ 2-2 سے برابر، اسرائیل کے خلاف احتجاج پر کھیل میں عارضی خلل
- ایویوا اسٹیڈیم میں 20 ویں منٹ میں فلسطینی پرچم والے ٹینس بالز گراؤنڈ میں پھینکے گئے، جس پر ریفری نے کھیل روک دیا
آئرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان نیشنز لیگ کا میچ 2-2 سے برابر ہوگیا، تاہم اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے کے خلاف احتجاج کے باعث مقابلہ مختصر وقت کے لیے روکنا پڑا۔
ایویوا اسٹیڈیم میں 20 ویں منٹ میں فلسطینی پرچم والے ٹینس بالز گراؤنڈ میں پھینکے گئے، جس پر ریفری نے کھیل روک دیا۔ کھلاڑیوں کو کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر بھیجا گیا اور تقریباً دو منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔
پہلے ہاف میں فلسطینی پرچم لپیٹے ایک شخص نے بھی میدان میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا۔
آئرلینڈ اسرائیل کے خلاف غزہ جنگِ پراس کی پالیسی کے ناقدین میں شامل ہے اور فروری سے اسرائیل کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ جاری ہے۔
آئرلینڈ نے میچ میں ٹرائے پیروٹ کے دو گول کی بدولت 2-0 کی برتری حاصل کی، مگر آسٹریا کے الیگزینڈر پراس اور مائیکل گریگوریچ نے دوسرے ہاف میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔