✕
مارکٹس

پاکستان ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی نئی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان

  • ریحان مہتاب چاولہ چیئرمین، وسیم عارف ڈوگر سینئر وائس چیئرمین اور عمر انور لاری وائس چیئرمین منتخب
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ٹی ایم اے) نے 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے اپنی نئی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے انتخاب کا اعلان کر دیا۔

نو منتخب عہدیداران میں ریحان مہتاب چاولہ چیئرمین، وسیم عارف ڈوگر سینئر وائس چیئرمین اور عمر انور لاری وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

نو منتخب مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی 2026 تا 2028 کے دوران پاکستان کے ٹاول مینوفیکچرنگ اور برآمدی شعبے کے مفادات کی نمائندگی کرے گی۔ کمیٹی شعبے کو درپیش مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر حکومتی اداروں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی۔