✕
دنیا

بھارت میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی کم ترین مون سون بارشیں

  • ایل نینو (El Niño) کے باعث، اس سیزن میں بھارت میں مون سون کی بارشیں اوسط سے 12.6 فیصد کم ہو کر گزشتہ ایک دہائی کی کم ترین سطح پر آ گئیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارت میں جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون سیزن کے دوران ایک دہائی سے زائد عرصے کی کم ترین بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس کی بڑی وجہ ایل نینو موسمیاتی رجحان کے باعث بارشوں میں کمی رہی۔ محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کو رائٹرز کو یہ بات بتائی۔

سرکاری محکمہ موسمیات کے عہدیدار کے مطابق ملک میں اس مون سون سیزن کے دوران معمول کی اوسط کے مقابلے میں 12.6 فیصد کم بارش ہوئی۔