✕
کاروبار اور معیشت

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات، اسماعیل ستار بلامقابلہ چیئرمین منتخب

  • قاسم یعقوب پراچہ سینئر وائس چیئرمین، شاہ شمس العارفین وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیاب قرار
شائع اپ ڈیٹ

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے 2026-28 کی مدت کے لیے نئے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ایسوسی ایشن اعلامیے کے مطابق اسماعیل ستار چیئرمین، قاسم یعقوب پراچہ سینئر وائس چیئرمین اور شاہ شمس العارفین وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے 20 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کی حتمی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

ایگزیکٹیو کمیٹی میں اسماعیل ستار، قاسم یعقوب پراچہ، شاہ شمس العارفین، محمد علی شاہد، ذیشان عبدالعزیز، خالد محمود پراچہ، محمد اسلم، طارق محمود، طلحٰہ حسین خان اور شکیل احمد سموں شامل ہیں۔

اسی طرح نعیم اقبال، جواد انور خان شیروانی، محمد سہیل، فیضان عبدالرزاق، زوہیب جاوید اختر، شیخ عماد مگوں، شان محمد، بشریٰ سلیمان، طارق محمود اختر اور سعد عمران بھی ایگزیکٹیو کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین اسماعیل ستار نے ممبران کے بھرپور اعتمادپر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نمک کے برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور حکومت کے سامنے اپنے ممبران کی مضبوط آواز بن کر نمک کی برآمدات کو فروغ دینے اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے نئی مارکیٹوں تک رسائی کی بھرپور کوششیں کریں گے۔