چائنا اوپن میں واپسی سے قبل جسمانی کیفیت بہتر محسوس ہورہی ہے، نوواک جوکووچ
- جوکووچ گزشتہ ماہ یو ایس اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں ماریانو ناوونے سے حیران کن شکست کے بعد پہلی بار ایکشن میں واپس آئیں گے
24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ نے چائنا اوپن سے قبل اپنی جسمانی حالت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
39 سالہ جوکووچ گزشتہ ماہ یو ایس اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں ماریانو ناوونے کے ہاتھوں حیران کن شکست کے بعد پہلی بار ایکشن میں واپس آئیں گے۔ اس میچ کے دوران انہیں کندھے اور کمر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ وہ میچ کے دوران قے بھی کر بیٹھے تھے۔
عالمی نمبر 11 کھلاڑی بیجنگ میں رواں ہفتے پرتگال کے نونو بورجس کے خلاف پہلے راؤنڈ کا میچ کھیلیں گے۔ جوکووچ نے کہا کہ آفیشل میچ اور پریکٹس میں فرق ہوتا ہے، تاہم اب تک جسمانی طور پر سب کچھ اچھا رہا ہے۔
چائنا اوپن میں جوکووچ کا ریکارڈ شاندار ہے، جہاں وہ 2009، 2010، 2012، 2013، 2014 اور 2015 میں ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اے ٹی پی 500 ایونٹ میں ان کا ریکارڈ 29-0 ہے۔
جوکووچ نے کہا کہ چین میں ان کے سابقہ نتائج نے انہیں اعتماد دیا ہے اور وہ گزشتہ 11 سال سے بیجنگ نہیں آئے تھے۔ رواں سال چائنا اوپن ان کی ترجیحی فہرست میں شامل تھا۔