✕
پاکستان

مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع، پاکستان، سعودی عرب کا مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم

  • میں نے پاکستان آرمی کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، سعودی وزیز دفاع
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے والے حملوں، نیز مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم مشترکہ دفاع کے لیے مکہ معاہدے کے تحت کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے مشترکہ دفاع کے لیے مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا اور مکہ مکرمہ کے ساتھ ساتھ مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے گناہ آلود حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان آرمی کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔