✕
دنیا

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کم ہوکر 9 رہ گئی

  • اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران روزانہ اوسط ٹرانزٹ 18 رہا
شائع اپ ڈیٹ

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جمعرات کو مزید کم ہوکر 9 رہ گئی، جبکہ ایک روز قبل 14 جہازوں نے آبنائے سے گزر کیا تھا۔ جمعہ کو جاری ابتدائی شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق 9 میں سے 8 جہاز آبنائے سے باہر نکلے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران روزانہ اوسط ٹرانزٹ 18 رہا۔ تاہم بعض جہاز ٹرانسپونڈر بند کرکے آبنائے سے گزر سکتے ہیں، اس لیے انہیں اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا جاتا۔

آبنائے سے نکلنے والے 8 جہازوں میں ایک بیلسٹ ویری لارج گیس کیریئر اور ایک لدا ہوا ویری لارج کروڈ کیریئر شامل تھا، جبکہ دیگر جہاز مختلف اقسام کے ٹینکرز تھے۔ ایک ہینڈی میکس خشک بلک کیریئرآبنائے میں داخل ہوا۔

ایران جنگ شروع ہونے سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 125 بڑے تجارتی جہاز گزرتے تھے، جو دنیا کی یومیہ خام تیل اور ایل این جی سپلائی کے تقریباً 20 فیصد سے متعلق تھے۔

ادھر آبنائے باب المندب میں جمعرات کو 26 جہازوں کی آمدورفت ہوئی، جو ایک روز قبل کے برابر تھی۔