ریئل میڈرڈ کی سست شروعات پر شائقِ کرلوس الکاراز بھی پریشان
- ٹیم یورپ کے ساتھی کھلاڑی کیسپر روڈ نے بھی فٹبال پر اپنی رائے بتادی
اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز انجریز کی مشکلات سے نکلنے کے بعد اب اپنی پسندیدہ فٹبال ٹیم ریئل میڈرڈ کی رواں سیزن میں سست شروعات پر پریشان ہیں۔
ریئل میڈرڈ کو اتوار کو حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہوئی، جس کے بعد وہ 15 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے اور سرفہرست بارسلونا سے 6 پوائنٹس پیچھے ہے۔
نئے کوچ جوز مورینیو کی زیرِ قیادت ٹیم کی کارکردگی پر الکاراز نے کہا کہ ریئل میڈرڈ اس سے بہتر کھیل پیش کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق ٹیم میں بہترین اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، تاہم اسے مزید محنت اور کھیل میں شدت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
الکاراز نے کہا کہ وہ ریئل کے میچز دیکھتے ہوئے پریشان ہوتے ہیں کیونکہ انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ اگلے لمحے کیا ہوگا۔
الکاراز کے لیور کپ ساتھی کیسپر روڈ نے بھی فٹبال پر اظہار خیال کرتے ہوئے ناروے کے مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو دنیا کا بہترین فارورڈ قرار دیا۔
تین روزہ لیور کپ جمعہ سے لندن میں شروع ہوگا۔