کھیل
ایوا جووچ نے گواڈالاجارا اوپن کا ٹائٹل دوبارہ جیت لیا
- دوسری سیڈ جووچ نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ایک بھی سیٹ نہیں ہارا۔ فائنل میں انہوں نے ہم وطن پیٹن اسٹرنز کو ایک گھنٹہ 26 منٹ میں 6-4، 6-2 سے شکست دی
امریکی ٹینس اسٹار ایوا جووچ نے گواڈالاجارا اوپن کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت کر اپنے کیریئر کے ڈبلیو ٹی اے ٹور ٹائٹلز کی تعداد دو کر دی۔
دوسری سیڈ جووچ نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ایک بھی سیٹ نہیں ہارا۔ فائنل میں انہوں نے ہم وطن پیٹن اسٹرنز کو ایک گھنٹہ 26 منٹ میں 6-4، 6-2 سے شکست دی۔
دنیا کی 16ویں نمبر کی کھلاڑی جووچ کو پورے میچ میں ایک بھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جبکہ انہوں نے پانچ میں سے تین بریک پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ 18 سالہ لاس اینجلس کی رہائشی کھلاڑی نے اپنی سروس پر 70 فیصد پوائنٹس جیتے، جبکہ اسٹرنز کی شرح 59 فیصد رہی۔
دریں اثنا ساؤ پاؤلو اوپن کے سیمی فائنلز میں اسپین کی کیٹلن کویویڈو اور ارجنٹائن کی نادیہ پوڈوروسکا نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔